پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی کو تین مہینہ مکمل ہونے پر
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت
تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ منسوخی نے ہندوستان کی اقتصادی آزادی کو
چند
افراد کے ہاتھوں میں گروی رکھ دی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ منسوخی کے اثرات سے اب بھی عام آدمی پریشان ہیں ، چھوٹے کاروباری کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔صرف چند دولت مندوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اس کیلئے ابھی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔